قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے غریب اور یتیم بچیوں میں سکول شوز تقسیم
اس عمل سے بچیوں میں تعلیم کی طرف رجحان بڑھ جائے گی اور اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوگی
ڈسٹرکٹ نوشکی کے طلباء،طالبات کے مختلف سکولوں میں سکول شوز تقسیم کے حوالے سے آج قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کی ٹیم نے بٹو لانڈی گرلز پرائمری سکول اور کلی زنگی آباد گرلز پرائمری سکول کے غریب اور یتیم بچیوں میں سکول شوز تقسیم کی تاکہ بچیوں کو سردی سے بچا جاسکے اور انکو زیادہ سے زیادہ تعلیم کی طرف راغب کرایا جائے ،اس تقریب کا مہمان خاص ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل میڈم کوثر تھی اور اعزازی مہمان ڈپٹی ڈی ای او مڈل سیکشن جناب حاجی حمید اللہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن پرائمری سیکشن اعظم جان مینگل تھے اس تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل میڈم کوثر نے اپنے تاثرات قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کی ٹیم سے شئیر کی کہ QGM فاؤنڈیشن بلوچستان کے اس عمل کو بہت سراہاتے ہیں کہ اس عمل سے بچیوں میں تعلیم کی طرف رجحان بڑھ جائے گی اور اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوگی آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل میڈم کوثر نے قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔