غریب آباد بوائز ہائی سکول کے 100 طلباء کو قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے سکول شوزکی تقسیم
ڈسٹرکٹ نوشکی کے غریب اور حقدار طلباء و طالبات میں سکول شوز تقسیم کے سلسلے میں آج غریب آباد بوائز ہائی سکول کے 100 طلباء کو قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے سکول شوز دیا گیا تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو اور زیادہ سے زیادہ تعلیم کی طرف انکا رجحان رہے اور اس سخت سردی سے انکے لئیے آسانیاں پیدا ہو ،اس تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب میر رسول خان بادینی تھے اور اعزازی مہمان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اعظم جان مینگل تھے اور مہمانوں کو ہیڈ ماسٹر جناب مراد علی خان بادینی ویلکم کی اور قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کی ٹیم کا شکریہ ادا کی۔