انسانیت کی بلا امتیاز ا ور بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے‘ شبیر احمد مینگل

0

نوشکی نامہ نگار قاضی گل محمد فاؤنڈیشن کے تعاون سے مڈوالفری سکول میں ایک تقریب منقعد ہوئی تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمید بلوچ ڈاکٹر مشتاق مینگل قاضی گل محمد فاؤنڈیشن کے چیئرمین شبیر احمد مینگل اسکول کے پرنسپل میڈم فاخرہ نے خطاب کیا مقررین نے کہا قاضی گل محمد فاؤنڈیشن کے جانب سے مستحق طلباء ا ور طالبات میں یونیفارم ا ور جوتوں کے تقسیم کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا اس عمل سے طلباء ا ور طالبات کو بہتر سہولیات کی وجہ سے حصول تعلیم کے سلسلے میں مالی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا ہم امید رکھتے ہیں دیگر سماجی تنظیمیں بھی اس عمل کی تلقید کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرینگے انھوں نے کہا اس سلسلے میں جو سماجی تنظیم بھی تعلیم ا ور صحت کے حوالے سے کام کررہی ہے ہم اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرینگے اس موقع پر قاضی گل محمد فاؤنڈیشن کے چیئرمین شبیر احمد مینگل نے کہا انسانیت کی بلا امتیاز ا ور بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے ا ور اس کی تکمیل کے کوشاں ہیں ہماری تنظیم نے نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرین کو اپنے وسائل کے مطابق ریلیف دیا نوشکی ڈسٹرکٹ کے تمام تعلیمی اداروں میں سروے کرکے غریب طلباء ا ور طالبات کو یونیفارم ا ور شوز دینگے محکمہ صحت کے مشاورت سے فروری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کررہے ہے اور ہماری کوشش ہے ہم علاقے میں فلاحی کام کے زریعے غریب عوام کی بہتر خدمت کریں تعلیم صحت ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمید بلوچ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق مینگل قاضی گل محمد فاؤنڈیشن کے چیئرمین شبیر احمد مینگل اسکول کے پرنسپل میڈم فاخرہ ہیلتھ آفیسر سکندر خان مینگل ا ور قاضی گل محمد فاؤنڈیشن کے صدر عبد الغفار نے مستحق ٹرینزی طالبات میں شوز بھی تقسیم کیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.