قاضی گل محمد فاؤنڈيشن خالصتاََ خدمت خلق کے جذبے سے عمل میں لائی گئی ہے

0

قاضی گل محمد فاؤنڈيشن خالصتاََ خدمت خلق کے جذبے سے عمل میں لائی گئی ہے۔ جو سياست سے الگ رہ کرصرف خدمت خلق کے لئے کام کرے گی۔ اس تنظیم کے اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔
تعلیم ،صحت اور پسماندگی پر زیادہ سے زیادہ جدوجہد کی جائے گی۔(1)
(2) غریب بچوں اور بچیوں کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے مدد کی جائے گی۔
(3) غریب اور یتیم بچیوں کی شادی کے اخراجات میں مدد کی جائے گی۔
(4) ضرورت مند اور مستحق لوگوں کے لئے پینے کے صاف پانی،راستے اور صحت جیسی سہولیات مہياا کرنے کا بندوبست کیا جائے گا اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
(5) ہنگامی صورت حال ، قدرتی آفات اور ایکسیڈنٹ کی صورت میں متاثرہ خاندان کی امداد کی جائے گی۔
(6) نوجوانوں کو بے راہ روی،منشیات اور والدین کی نافرمانی جیسی برائیوں سے دور کر کے خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
(7)لاوارث يتيم اور گمشده بچوں کی کفالت تعليم رہائش اور کھانے کا بندوبست کرنا۔
(8)ملک کے دور دراز علاقوں ميں فری ميڈيکل کيمپ لگا کر مفت طبعی سہوليات فراہم کی جائيں گيں۔
(9)بچوں ميں خود اعتمادی پيدا کرنے کے لئے غير نصابی سرگرميوں کو فروغ ديا جاۓ گا۔
(10)جذبہ حب الوطنی پيدا کرنے کے لئے مختلف ايونٹس کا انعقاد کروايا جاۓ گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.