ایجوکیشن سیکٹر میں انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ نوشکی
نوشکی (پ ر) ایجوکیشن سیکٹر میں انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ نوشکی قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ جسکے سلسلے میں آج فائنل میچ کھیلا گیا،قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کے چیئرمین شبیر مینگل کے خصوصی دعوت پر آج کے چیف گیسٹ ضلع نوشکی کے کمانڈنٹ کرنل جناب محمد وقاص صاحب تھےمحترم چیف گیسٹ کمانڈنٹ کرنل جناب محمد وقاص صاحب کی استقبال پر بچوں نے انھیں گلدستہ پیش کی۔محترم کی تشریف آوری ایجوکیشن سیکٹر میں انکی دلچسپی اور بچوں سے لگاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔ آج کے فائنل میچ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کلی محمد نعیم اور بوائز ماڈل ہائی اسکول نوشکی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پیلینٹی کک کے زریعے بوائز ماڈل ہائی اسکول نوشکی نے جیت اپنے نام کردی۔ فائنل میچ کے سلسلے میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کی جس پر محترم چیف گیسٹ نے بچوں کو خوب داد دی آخر میں محترم چیف گیسٹ نے بچوں کو ، دونوں ٹیموں اور سکول انتظامیہ کو نقد انعامات پیش کی جس پر قاضی گل محمد فاؤنڈیشن بلوچستان کے چیئرمین شبیر مینگل نے انکا تحہ دل سے شکریہ ادا کیا۔